اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی چینل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلح دہشتگرد جنھوں نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے الشرقیہ کے العوامیہ علاقے کے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔
ابھی تک اس دہشتگردانہ واقعے میں ہونے والے جانی نقصان کی اطلاع نہيں ملی ہے۔
گذشتہ پیر کو بھی مشرقی سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر الاحساء کے حسینیۃ الدالوہ اور القارہ اور القرین گاؤں کی امام بارگاہوں پر بھی دہشتگردانہ حملے ہوئے تھے جن میں آٹھ عزادار شہید اور تیس سےزيادہ زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۳